سوات،پاکستان نیوی نے ملاکنڈڈویژن کے زلزلہ متاثرین میں ایک سو ٹن سے زائد امدادی اشیا ء تقسیم کردی، ڈویژن بھر میں امدادی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں، ان خیالات کااظہار پاکستان نیوی کے کمانڈر خاور نے شموزئی ، منگلور، مٹہ ، سلام پور سمیت دیگر علاقوں میں امدادی اشیاء کے تقسیم کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، کمانڈر خان کے مطابق پاکستان نیوی نے ملاکنڈڈویژن کے ساتوں اضلاع میں متاثرین زلزلہ میں اب تک ایک سو ٹن سے زائد امدادی اشیاء تقسیم کردی ہیں، جن میں اشیاء خوردونوش کے علاوہ خیمے، کمبل، رضائیاں ، گرم کپڑے اور دیگر سامان شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، اور جب تک این ڈی ایم اے نہیں کہے گی اس وقت امدادی کام جاری رہیں گے، انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بروقت امداد اور ان کے ضروریات کو پورا کرنا پاکستان نیوی کا مشن ہے، انہوں نے کہا کہ مصیبت کے اس گھڑی میں پاکستان نیوی زلزلہ زدگان کیساتھ ہیں اور ان کی بھر پور مددکی جارہی ہے،
618 total views, no views today


