مینگورہ ، ضلع سوات سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ،زلزلوں کے شدید جھٹکوں کے بعد ملک بھرمیں لوگوں میں شدید خوف و ہراس، لوگ کلمہ طیبہ کے ورد کرتے ہوئے گھروں سے سڑکوں پر نکل آئے سوات نیوز ڈاٹ کام کے مطابق سوات ، ملاکنڈ ڈویژن ، فاٹا، خیبر پختونخواہ ، اسلام آباد، پنجاب ، آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت چھ اعشاریہ دو ریکارڈ کئی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزافغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کے گہرائی 86کلومیٹر تھا۔
خیبرپختونخوا کے جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، پشاور،مانسہرہ،ہری پور، نوشہرہ، دیراور کوہاٹ شامل ہیں۔لاہور اسلام آباد سمیت پنجاب کے جن اضلاع میں زلزے شیخوپورہ، سیالکوٹ،گوجرانوالی، سرگودھا،م منڈی بہاو¿الدین ، گوجرانوالہ، میانوالی، خوشاب، ساہیوال، قصوراوروہاڑی شامل ہیں جب کے آزاد کشمیرسمیت مظفرآباد تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
395 total views, no views today


