مینگورہ، سوات میں محکمہ فوڈ نے گرانفروشی ،کم وزن اورناقص اشیائے خوردونوش کا کاروبارکرنے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا، متعدد دکانداروں سے زائدالمعیاد اشیا برآمد،نمونے لیبارٹر ٹیسٹ کیلئے روانہ، ہزاروں روپے کے جرمانے وصول، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابوبکر محمود نے فوڈ انسپکٹر ریاض اوردیگرٹیم کے ہمراہ مینگورہ شہر سمیت ضلع کے دیگر علاقوں میں کارروائی کی جس کے دوران کئی درجن گندے انڈے، زائدالمعیاد اشیائے خوردوش ،منرل واٹر،مصالحہ جات ،کوکنگ آئل وغیرہ برآمد کرکے دکانداروں پر جرمانے عائد کئے جبکہ کئی اشیاء کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے روانہ کردئے،اس حوالے ڈسٹرکٹ کنٹرولر ابوبکرمحمود اورفوڈانسپکٹر ریاض خان نے میڈیا کو بتایا کہ عوامی شکایات پر زائدمنافع خوروں اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کا کاروبارکرنے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رورعایت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ بازاروں اورمارکیٹوں کے علاوہ گلی کوچوں میں موجود دکانداروں اور تندوروالوں کیخلاف بھی عنقریب کارروائی شروع کی جائے گی ،انہوں نے تمام دکانداروں ،تندوروالوں،بیکری والوں سمیت دیگر کاروبارویوں کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ نرخنامے کے مطابق عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش فراہم کریں بصورت دیگر ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
657 total views, no views today


