مینگورہ،یونین کونسل رنگ محلّہ کے ڈسٹرکٹ کونسلر نثار احمد نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی عوام کی بے لوث خدمت کے لئے وقف کر دی ہے،عوامی مسائل کے حل تک میری جدوجہد جاری رہے گی، یونین کونسل رنگ محلہ کے علاقے بارامہ اور شیبر آباد گزشتہ بارہ سالوں سے سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں جبکہ مینگورہ شہر میں سوئی گیس کی لوڈشڈنگ اور کم پریشر نے عوام کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے اس لیے حکومت اور متعلقہ حکام یونین کونسل رنگ محلہ سمیت مینگورہ شہر میں سوئی گیس سے متعلق مسائل حل کریں ، انہوں نے کہا کہ یونین کونسل رنگ محلہ کے عوام نے مجھ پر آزاد حیثیت سے بھاری اعتماد کا اظہار کیا ہے اس لیے عوام کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا انہوں نے کہاکہ اگر اختیار مل گئے تو عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کروں گا اب بھی عوام کی خدمت کے لیے میرے گھر کی دروازے ہر وقت کھلے ہیں انشاء اللہ اپنے وسائل کے مطابق عوام کے مسائل حل کے لیے جدوجہد کروں گا جو میری زندگی کا اصل مقصد ہے۔
632 total views, no views today


