مینگورہ، پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسلم لائرز فورم کے وکلاء عوام کو سستے انصاف فراہمی کے لئے اپنا پھر پور کردار ادا کریں ، مسلم لائر ز فورم پاکستان مسلم لیگ کاہر اول دستہ ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن میں کوئی اختلافات نہیں ، انجینئر امیر مقام پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور ہمارے لئے قابل احترام ہیں ، ہم مسلم لیگ ن کو مزید فعال بنانے اور ورکروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ، مسلم لائرز فورم میں شمولیت اختیار کرنے والے قانون دانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات بار روم میں مسلم لائرز فورم سوات کے عہدیداروں اور اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر اسد خان ایڈوکیٹ اور اسد ایڈوکیٹ نے مسلم لائرز فورم اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان تقریب سے سینئر قانون دان اور لیگی رہنما میاں گل سعید ایڈوکیٹ ، صدر مسلم لائرز فورم سوات کے صدر یوسف خان اور افتخار نے بھی خطاب کیا ، جبکہ اس موقع پر فیروز شاہ خان ایڈوکیٹ وار دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔
692 total views, no views today


