سوات ، چےئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان کی خصوصی کوششوں اور دلچسپی کے باعث حلقہ پی کے 80 کے چودہ ٹیوب ویلوں کیلئے نئے ٹرانسفارمر بمع ریگولیٹرز خریدے گئے ہیں جنہیں جلد ہی نصب کیا جائے گا۔اس اقدام سے حلقہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی وولٹیج کی کمی کے باعث پیدا ہونے والی پانی کی قلت کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے گا جو یہاں کے عوام کی ایک دیرینہ خواہش تھی۔ان چودہ ٹرانسفارمر ز میں سے سات پہلے ہی نصب کئے جا چکے ہیں جبکہ بقیہ سات بھی جلد ہی نصب کردئیے جائیں گے۔ فضل حکیم خان نے اس موقع پر پارسا کے حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا جس نے ہر موقع پر ہمارے مسائل حل کرنے میں مدد کی ہے۔چےئر مین ڈیڈیک نے پیر کے روز میونسپل کمیٹی مینگورہ میں موجود ان ٹرانسفارمر ز کا معائینہ کیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر سی ایم او حیات شاہ بھی موجود تھے۔
562 total views, no views today


