مینگورہ، چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے،کہ قوم کے امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہیں،سکاوٹس کے رضاکار عوا م کی بے لو ث خد مت اپنا شعار بنا ئیں ، جنت نظیر وادی سوات میں سکا وٹس کی فلا حی سر گر میا ں قا بل تحسین ہیں ہما رے پا س وسا ئل کی کمی نہیں، مستحکم اور مضبوط پا کستان کیلئے اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے ، ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے خپل کور ما ڈل سکول مکا ن با غ میں سوات سکا وٹس اوپن گر وپ کے زیر اہتما م تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ، تقر یب سے ڈپٹی چیف کمشنر سکا وٹس پا کستان محمد طا رق، نیشنل سکا وٹس سیکر ٹری زاہد محمود ، امتیا ز سیکر ٹری خیبر پختونخوا ، محمد ولی سیکر ٹری گلگت بلستان ، ذولفقار الملک سیکر ٹری سکا وٹس پنچا ب ، سر پر ست اعلیٰ سوات اسکا وٹس او پن گر وپ حا جی محمد علی اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ، تقر یب کے دوران سکا وٹس نے مختلف قسم کے ترانے ، ٹیبلوپیش کر کے عوام کو وطن سے محبت کر نے کا درس دیا ، تقریب میں خپل کور فا ؤنڈ یشن کے صدر رفیع الملک ، نا ئب صدر احسان اللہ خان ، شیر محمد خان نے سکا وٹس ایسو سی ایشن کے مر کزی و صوبا ئی عہد ید اروں میں تحا ئف اور یا د گا ری شیلڈ تقسیم کئے ، مقر رین نے کہا کہ وطن عز یز بے تحا شہ قر با نیو ں کے بعد حا صل کیا گیا ہے اسلئے اس ملک کی تر قی کیلئے ہم سب کو کردار ادا کر نا ہو گا ،انہو ں نے کہا کہ سوات کے عوام نے ملک و قوم کیلئے بے تحا شہ قر با نیا ں دیں ہیں انہو ں نے نو جوانو ں پر زور دیا کہ اعلیٰ تعلیم حا صل کر کے مستقبل میں ملک کی تعمیر و تر قی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر یں ، انہو ں نے کہا کہ سا نحہ پشا ور کے بعد پو ری قوم افسر دہ ہے ، پشا ور سا نحہ میں شہید بچو ں کی قر با نیا ں را ہیگا ں نہیں جا ئیں گے انہو ں نے کہا کہ سوات میں محمد علی نے جو پو دا لگا یا تھا آ ج وہ تنا ور در خت میں تبد یل ہو چکا ہے اور خپل کور فا ؤند یشن ہما رے لئے مشعل راہ ہے جسمیں بے سہارا بچوں کی تعلیم و تر بیت اور کفا لت ہور ہا ہے ۔
650 total views, no views today


