کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے لیکن یہ پابندی صرف عام آدمی کے لئے ہے مجرموں پر نہیں، وہ تو آتے ہیں اور کامیاب کارروائی کرکے چلے بھی جاتے ہیں، یہی ہوا ہے اورنگی ٹاؤن اور لانڈھی میں جہاں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔
اورنگی ٹاﺅن کے علاقے قصبہ کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دو افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دونوں افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت ابراہیم اللہ اور عنایت اللہ کے نام سے ہوگئی، دونوں افراد آپس میں سگے بھائی تھے۔ ایس پی اورنگی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولین پر اس سے قبل بھی کئی حملے ہوچکے ہیں اور شواہد کی مدد سے پولیس ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے۔
اس کے علاوہ لانڈھی میں بھ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کی زندگی کا چراغ گل کردیا، جبکہ ملیر میں اہل سنت والجماعت کے رنما قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
واضح رہے کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر سندھ حکومت نے آج ہی سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی ہے تاہم یہ پابندی صرف عوام ہی کے لئے مشکلات کا باعث بنتی ہے۔
527 total views, no views today


