سوات، لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ ون واپڈا فضل وہاب کی شاندار کارکر دگی،25دنوں کے دوران بشام میں واپڈانا دہندگان سے دو کروڑ روپے سے زیادہ رقم وصول کی، لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ ون فضل وہاب کو محکمہ واپڈا سوات کے ایڈیشنل چیف انجنئیر اپریشن محمد اکبر کے طرف سے سب ڈویژن واپڈا کے نادہندگان کے خلاف کاروائی کا ٹاسک دیا گیا ۔ اس حلقے میں ایسے صارفین موجود تھے جنہوں نے 1992سے بجلی بل جمع نہیں کئے تھے ۔ ایس ڈی او واپڈا فضل وہاب نے کاروائی کر تے ہوئے 25دنوں کے دوران نادہند گان سے 2کروڑ 27لاکھ 82ہزار 4سوانتالیس وصول کئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔ اس کے علاوہ کنڈہ کلچر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 67گھرانوں کے کنڈے ختم کر کے انکو بجلی کے میٹر فراہم کئے گئے ۔ ایڈیشنل چیف انجنئیرسوات محمد اکبر نے شاندار کار کردگی پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پیسکو پشاور کو فضل وہاب کی ترقی اور وصول شدہ رقم میں 10فیصد حصہ دینے کی سفارش کی ہے ۔ایڈیشنل چیف انجنیئر سوات کا کہنا ہے کہ فضل وہاب واپڈا اہلکاروں کیلئے قابل تعریف مثال ہے۔
670 total views, no views today


