سوات، سوات میں اے این پی کے بزرگ سیاستدان محمد افضل خان لالہ کے تعزیتی ریفرنس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ، پندرہ دسمبر کے بعد سوات میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیاجائے گا ، انتظامی کمیٹی نے تعزیتی ریفرنس کے حوالے سے تجاویز پیش کردی، ریفرنس سے اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان ،صوبائی صدر امیر حیدرخان ہوتی اور دیگر مرکزی ،صوبائی و ضلعی قائدین خطاب کریں گے عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے ترجمان عبداللہ یوسفزئی کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے انتظامی کمیٹی برائے افضل خان لالہ تعزیتی ریفرنس کا ایک اجلاس اشاڑی میں قاسم خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ، اجلاس کی صدارت خواجہ محمدخان نے کی ، اجلاس میں سابق صوبائی وزیر ایوب خان ، ضلعی جی ایس رحمت علی خان ، کرنل غفار ، محمد سلیم خان ، خورشید خان ، عبداللہ یوسفزئی ، صلاح الدین خان قاسم خان اور ابراہیم دیولئی نے شرکت کی ، اجلاس میں محمد افضل خان لالہ کوخراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس کے انعقاد بارے تفصیلی روشنی ڈالی گئی ، انتظامی کمیٹی نے فیصلہ کیاکہ پندرہ دسمبر سے بیس دسمبر کے درمیان تعزیتی ریفرنس منعقد کیاجائے گا ، جس میں ممتاز قوم پرست رہنما افضل خان لالہ کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا ، انہوں نے کہاکہ اس ریفرنس میں خان افضل خان کوخراج عقیدت پیش کیاجائے گا ، انہوں نے کہاکہ تعزیتی ریفرنس سے اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان صوبائی صدر حیدر خان ہوتی اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
584 total views, no views today


