بریکوٹ، بریکوٹ غیرقانونی پارکنگ ، ایڈیشنل اے سی بریکوٹ بازار کا اچانک دورہ۔ 40 سے ذائد غیر قانونی پارک گاڑیوں کو چالان کر کے ٹریفک پولیس نے10000) ) دس ہزار جرمانے وصول کئے بریکوٹ بازار جو ایک اہم ترین علاقے واقع بازار ہے، این ایچ اے نے کئی ماہ قبل بریکوٹ بازار میں غیر قانونی تجاویزات کے خلاف اپریشن کر کے بریکوٹ بازار کے دکاندار اور مالکان نے بخوشی خود تمام تجاویزات کو ہٹاکر حکومت کے ساتھ تاریخی تعاون کیا ، مگر بدقسمتی بریکوٹ بازار میں غیر قانونی پارکنگ کے باعث پیدل چلنے والوں کیساتھ ساتھ ایمرجنسی مریض کو روڈ کے دونوں اطراف غیر قانونی سے مشکلات کا سامنا تھا ، جس پر ایڈیشنل اے سی بریکوٹ محمد فہم خان نے فوری ایکشن لیتے ہو ئے گزشتہ روز اچانک بریکوٹ بازار کا دورہ کیا، اور غیر قانونی پارک 40 سے زائد گاڑیوں کو ٹریفک پولیس کے زریعے چالان کر کے مبلغ دس ہزار روپے جر مانے وصول کئے، اس حوالے سے ایڈیشنل اے بریکوٹ محمد فہیم خان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ بریکوٹ بازار میں غیر قانونی پارکنگ کسی صورت میں برداشت نہیں کر یں گے، اور غیر قانونی پارکنگ کر نے والوں کے خلاف روزانہ کے بنیاد پر کاروائی کی جا ئیگی، کیونکہ غیرقانونی پارکنگ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، ہم نے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھ کر کاروائی کا اغاز کر دیا ، انہوں نے کہا کہ تمام گاڑی مالکان کو چاہیئے کہ روڈ کے دونوں اطراف گاڑی پارک کر نا جرم ہے، اس اجتناب کر یں ، بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی جا ئیگی ،
565 total views, no views today


