مینگورہ،خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر ای پی ایس افس سیدوشریف میں تقریب منعقد ہوا ،تقریب کا اہتمام ای پی ایس (انجمن تحفظ ماحولیات) نے کیا تھاجس میں کوہسار سپیشل ایجوکیشن کے خصوصی بچو ں اور اساتذہ ، دی ایجوکیٹر سکول کے بچوں اور سیول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کا مقصدمعذوری سے دوچار افراد کے مسائل سے آگاہی اور بنیادی حقوق و خوشحالی کیلئے تعاؤن کے حوالے عام لوگوں میں شعور اجاگرنا تھا ، تقریب کا مہمان خصوصی ڈیڈک چیئر مین فضل حکیم خان تھے جنہوں نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد خاص توجہ کے مستحق ہیں اور ہمیں خصوصی افراد سے بہتر برتاؤ کیلئے فعال کردار ادا کرنا ہوگا ،انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ذاتی طور پر حکومتی سطح پر خصوصی افراد کیلئے آواز اٹھائیں گے اور ان کیلئے ایک ایسی کمیٹی کاقیام عمل میں لائیں گے جس میں معذور افراد کو خود کفیل بنانے اور ان کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے حکومت اور دنیا بھر سے اس مقصد کیلئے امداد اکھٹاکریں گے ، کوہسار سپیشل ایجوکیشن کے پرنسپل کرامت اللہ خان نے حکومت سے سماعت سے محروم افراد کیلئے تعلیم اور ہنر سکھانے اور ادارے کیلئے بلڈنگ کے قیام میں کردار ادا کرنے پر زور دیا،اس موقع پر ہما شاکر نے کہا کہ ہمیں اس طبقے پر ترس نہیں کھانا چاہئے نہ ان سے ایسا سلوک ہو کہ ان کو یہ احساس ہو کہ وہ معذور ہیں بلکہ انہیں مقابلے میں آنا چاہئے تاکہ وہ دیگر طبقوں کی طرح نارمل زندگی گزار سکے ،تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ای پی ایس کے وائس چیئر مین پروفیسر فضل سبحان افغانی نے کہاکہ ہمیں معذور افراد کو ان کی کمزوری کی وجہ سے الگ نہیں کرنا چاہئے بلکہ انہیں زندگی کے ہر شعبے میں شامل کرنا اور ایک ا یسا ماحول مہیا کرنا چائیے کہ وہ خوشحال زندگی گزار سکے، تقریب کے آخر میں ای پی ایس کے ایگزیکٹیو ڈاریکٹر اکبر زیب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ای پی ایس کے پلیٹ فام پر معذور افراد کو خودکفیل بنانے میں بھر پور کردار ادا کریں گے ۔
852 total views, no views today


