بریکوٹ، اختیارات کے تعین اور حقوق کے حصول کے لئے تحصیل بریکوٹ اور تحصیل بابوزئی کے ویلج کونسلرز کے مابین اتحاد،تحریک کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے ضلع،ڈویژن اورصوبے کے سطح پر لائیں گے۔ضلع سوات کے سطح تین ہزار سے زائدجبکہ صوبے میں بیالیس ہزار بلدیاتی نمائندہ گان کو حقوق کے حصول اور اختیارات کے تعین کے لئے ایک پلٹ فارم پر جمع کرکے ڈی چوک میں دھرنا دیں گے۔بلدیاتی الیکشن جیتے سے آج تک کسی بھی کونسلر یا ناظم کو اپنے اختیارات کا کوئی علم نہیں ہے۔
بہت جلدضلع سوات میں ایک تنظیم بنائی جائے گی اور بعد میں ایک کنونشن کا اہتمام کیا جائے گا ۔حکومت فوری طور پر بلدیاتی نمائندوں کو ایکٹ 2013شق 72کے مطابق اختیارات کی تفویض کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار تحصیل بریکوٹ اور تحصیل بابوزئی کے ویلج کونسل ناظمین جن میں فضل ودود باچا،شاہ علیم باچا،حمادخان،واجد خان،افضل خان،ظفر علی،دیرہ ودان ،ابدال ،محمد زادہ،یوسف خان،اعزاز خان،ارشد خان،مختیار خان،بخت علی،رفیع اللہ جبکہ تحصیل بابوزئی سے مشترکہ ویلج کونسلر اتحاد کے صدر شعیب خان،جنرل سیکرٹری حاجی شاہ بخت روان ہمدرد،نائب صدر اکرام اللہ خان،فنانس سیکرٹری عبدالرحمان خان نے حجرہ فضل اکبر میں اتحادی اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے الیکشن سے پہلے بلدیاتی نظام کی اہمیت پر بہت زور دیا اور یہ کہا کرتے تھے کہ اخیتارات کو نچلی سطح پر لائیں گے۔اسی بلدیاتی نظام میں صوبے کا نقشہ تبدیل کریں گے۔مگر آفسوس کہ آج صوبائی حکومت نے مکمل طور پر یو ٹرن لے کر بلدیاتی نمائندوں کو اپنے اختیارات منتقل کرنے کو تیار نہیں۔آج بھی چھ ماہ گذرنے کے باوجود بلدیاتی نمائندہ گان اختیار ات سے محروم ہیں۔الیکشن کے دوران ہم نے عوام سے وعدے کئے تھے کہ آپ کے مسائل ہم گھر کی دہلیز پر حل کریں گے۔لیکن بدقسمتی سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو سرکاری و غیر سرکاری طور پر کوئی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تمام تحصیلوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں بہت جلدضلعی سطح پر ایک منظم اور فعال تنظیم جو کہ ائندہ چار سال تک برقرار رکھیں گے ۔انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت نے اختیارات کے تعین میں مزید ٹال مٹول سے کام لیا تو اسلام آباد ڈی چوک میں ناختم ہونے والا دھرنا دیں گے
433 total views, no views today


