سوات، سیدو رکشہ یونین کے صدر اور معروف سیاسی اور سماجی شخصیت رحیم خان لالہ نے کہا ہے کہ پرانے رکشے قانونی تقاضے پور ے کرتے ہیں ، اور موجودہ جو نئے رکشے ہیں وہ غیر قانونی ہیں ایکسائز والوں کو پچاس ہزار روپے دیکر نمبرز لے رہے ہیں ان کے خلاف کاروائی کریں ، ہمارے رکشے سیدو اور مینگورہ روڈ پر چلنے والے مکمل طورپر قانونی ہیں اگر ان کے خلاف کاروائی کی گئی تو سڑکوں ، بھوک ہڑتالی کیمپ اور کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرینگے ہم اپنے بچوں کو فاقوں پر مجبور نہیں کرسکتے ، بلکہ حقوق حاصل کریں گے۔
638 total views, no views today
Comments


