سوات، مینگورہ کے بائی پاس موت کے کنویں میں تبدیل ، موٹر سائیکلوں کے لئے ریس گراؤنڈ کامنظر پیش کرنے لگا ، تصادم میں دو نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ موت کے اس کنویں پر ذمہ دار وں نے آنکھیں بند کرک تماشاد یکھ رہے ہیں ۔ فضاگٹ بائی پاس روڈ پر دو موٹر سائیکلو ں میں تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان نعیم اللہ ولد عاشق سکنہ قاضی بابا راجہ اباد مینگورہ اورعبد اللہ ولد مومن خان سکنہ وتکے شاہدرہ مینگورہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کرنے کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ، رات فضاگٹ بائی پاس روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہوئی جس کے نتیجے میں نعیم اللہ ولد عاشق سکنہ قاضی بابا راجہ اباد مینگورہ اور عبداللہ ولد مومن خان سکنہ وتکے شاہدرہ مینگورہ موقع پر جاں بحق ہوگئے حادثے کے بعد لاشوں کو سید وشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر قانونی کارروائی مکمل کرنے بعد لاشیں ورثا ء کے حوالے کردی گئی جمعہ کی صبح دونوں نوجوانوں کو ابائی قبرستانوں میں دفن کردیا گیا، واضح رہے کہ بائی پاس روڈ جس مقصد کیلئے بنایاگیا تھا وہ مقصد پورا نہ ہوسکا بلکہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لئے ریس گراؤنڈ کا منظر پیش کررہا ہے ، دونوں طرف پر جنگلے نہ ہونے کی وجہ سے بھی لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے جبکہ تحصیل کبل سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ بائی پاس کی وجہ سے منٹوں کا راستہ ہم گھنٹوں میں طے کررہے ہیں حکام اگر چاہے پولیس نفری بہت کم ہے تو سوات لیوی کو مینگورہ بائی پاس پر ڈیوٹی لگایاجائے جوبھی گاڑی تیز رفتاری کرے گا ، ان کو سرکاری مہمان خانے کا درشن کرانا ہوگا ۔
542 total views, no views today


