مینگورہ ، پاک آرمی مختلف فاونڈیشن اوراین جی اورز کو امدادی سرگرمیوں میں ہر طرح کی مد دپہنچانے میں مصروف ہے ۔ یہ بات ریئل میڈیسن فاونڈیشن کی ریسرچ پروجیکٹ منیجر مس افسانہ بھٹی نے پاک آرمی کے زیر اہتمام زلزلے کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک تقریب کے دوران کی ، یہ تقریب پاک آرمی کے زیر اہتمام گراسی گراونڈ میں منعقد کی گئی ۔ جس میں تقریبا 150سے زائد زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ یہ تقریب پاک آرمی کے زیر انتظام گراسی گراونڈ میں ریئل میڈیسن فاونڈیشن کی جانب سے منعقد کی گئی ۔ جس میں کمبل ، ٹینٹ، گھی ، چاول ، چینی ، آٹا، اور دالیں 150زلزلہ متاثرین میں تقسیم کی گئی ۔ریئل میڈیسن فاونڈیشن کی ریشرچ پروجیکٹ منیجر مس افسانہ بھٹی نے کہا کہ ہم پاک آرمی کے مشکور ہیں کہ پاک آرمی نے متاثرہ افراد کو ریلیف دینے میں ہماری ہر طرح کی مد د کی اور متاثرہ افراد کو ان کا حق دلایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دو ماہ بعد ہم یہاں پر میڈ یکل کیمپ بھی لگانے کی کوشش کریں گے، جس سے سوات کی عوام مستفید ہو گی۔
490 total views, no views today


