بریکوٹ، سوات میں پاک ینوی کی طرف سے زلزلہ متاثرین کے لئے ریلیف آپریشن جاری ہے۔تحصیل بریکوٹ کے علاقہ املوک درہ او ر مضافات میں پاک نیوی نے دو سو سے زائد متاثرین میں امدادی پیکجز تقسیم کردئیے گئے ۔سوات کا کسی بھی علاقے کے متاثرین کو بے یارو مدد گار نہیں چھوڑیں گے ۔پاک نیوی اس مشکل گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہر ممکن مدد کرے گی ۔ہفتے کے روز گاؤں املوک درہ ،سیرئی ،پاٹو،کڑاکڑ میں پاک نیوی نے متاثرین زلزلہ میں دوسو سے زائد امدادی پیکیجز جن میں راشن ،گرم کپڑے،چادریں ،کمبل،رضائیاں و دیگر روز مرہ کی چیزیں شامل تھی کو تقسیم کردئیے گئے ۔ پاک نیوی کے کموڈورایس ایم شہزاد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاک نیوی صوبے کے متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہے ۔ہم نے ہزاروں کی تعداد میں متاثرین زلزلہ میں امدادی پیکجز تقسیم کئے ہیں اور جہاں پر بھی متاثرہ علاقے امدادسے محروم ہیں ان کی بھر پور مدد کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاک نیوی کی کوشش ہے کہ وہ جلد ازجلد متاثرین کودوبارہ بحالی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر پاک نیوی کے کپٹن صدیق،صوبیدار عتیق،ہدایت خان،عبدنواز خان کے ویلج کونسل کے ناظم عصمت اللہ و نائب ناظم مخدوم شاہ بھی موجودتھے ۔علاقے کے عوام نے پاک نیوی کو اس مشکل گھڑی میں امداد پر خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان اورپاک نیوی زندہ باد کے نعرے لگوائے
662 total views, no views today


