کبل، دو ماہ سے بند ٹیوب ویل کے خلاف گاؤں ٹیغک کے عوام کا احتجاجی مظاہرہ ،روڈ بلاک ،محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف شدید نعرہ بازی،ٹیوب ویل فوری طور پر چالو کرنے کا پر زور مطالبہ، دو ماہ کے بل ادا نہ کرنے پر اتفاق،مسلہ حل نہ ہونے کی صورت میں بھر پور مزاحمت کی دھمکی ، ارباب اختیار نوٹس لے کر عوام کو نجات دلائے تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل گاؤں ٹیغک کا ٹیوب ویل گذشتہ دو ماہ سے بند پڑا ہے جس کی وجہ سے علاقہ کربلا کا سماں پیش کررہا ہے اس حوالے سے گذشتہ روز یوتھ کونسلر ویلج کونسل توتانوبانڈئی عباس خان آف ٹیغک کے قیادت میں اہلیان علاقہ نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے عباس خان اور دیگر نے کہا کہ گاؤں ٹیغک کا ٹیوب ویل اہلیان علاقہ کے لئے وبال جان بن چکا ہے جو موسم گرما کے دوران کم وولٹیج کے باعث بند ہونے کے بعد موسم سرما میں بھی پانی دینے سے قاصر ہے جسکا پرسان حال کوئی نہیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹیوب ویل گذشتہ دو ماہ سے بند پڑا ہے جس کی وجہ سے لوگ دور دراز علاقوں سے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہیں جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ متعلقہ کام کو بار بار شکایات کے باوجود کوئی شینوائی نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ نے احتجاجی طور پر دو ماہ پانی کے بلز ادا نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے انہوں نے پبلک ہیلتھ کے حکام بالا سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کے صبر کا امتحان لئے بغیر ٹیوب ویل کو فوری طور پر چالو کیا جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل کر بھر پور مزاحمت پر مجبور ہونگے۔
544 total views, no views today


