سوات، اے وی ٹی چینل کا سوات میں علاقائی خبروں کے لئے باقاعدہ سوات سنٹر کا افتتاح ، ملاکنڈڈیوژن سے علاقائی خبروں کے لئے الگ وقت دیاجائیگا، سوات سیدو شریف میں اے وی ٹی چینل کے علاقائی خبروں کے لئے باقاعدہ سنٹر کے افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیڈک چیئر مین و ایم پی اے فضل حکیم نے کہا کہ اے وی ٹی خیبر نے مختصر وقت میں پختونوں کی جو خدمت کی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں اب انہوں نے سوات میں ملاکنڈڈیوژن کے لئے الگ سنٹراور علاقائی مسائل کو حل کرنے کے لئے وقت دے کر پختونوں پر ایک اور احسان کرلیاہے ۔
اس موقع پر ضلعی ناظم محمدعلی شاہ نے کہاکہ اب ہم اپنے مسائل ہم خود بیان کرینگے کیوں کہ علاقائی مسائل ہمیشہ اسلام آباد میں بیٹھ کر اس پر تبصرے ہوتے ہیں جوحل نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی ناظم اور عوامی نمائندے کے حیثیت سے ہمارا تعاون ہروقت خیبر ٹی وی انتظامیہ کے ساتھ ہوگا۔ عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے صدر شیرشاہ خان نے اے وی ٹی چینل کے چیف ایگزیکٹیوکامران حامد راجہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ خیبر ٹیلی ویژن نے ہمیشہ پختونوں کے مسائل کو آواز دی اور علاقائی خبروں سے اس کو مزید استحکام ، اس موقع پر میاں گل شہریار امیر زیب نے کہا کہ خیبر ٹیلی ویژن کی ملاکنڈ ڈیوژن کے لئے الگ سنٹر خوش آئندہے پروگرام میں بونیر سے ڈسٹرکٹ ناظم و نائب ناظم اپر اور لوئر دیر کے ناظمین اور سیاسی رہنماؤں سمیت صحافیوں اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور سوات سنٹر سے علاقائی خبروں کے آغاز پر اے وی ٹی خیبر کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سوات سے بیوروچیف خالد خان نے اے وی ٹی خیبر کے کردارپر تفصیلی روشنی ڈالی اور آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔
305 total views, no views today


