سوات۔ سوات نیوز ڈاٹ کام کے انتظامیہ نے ملنے والا ایوارڈ مخیر حضرات کے نام کردی ، سوات نیوز انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی خبر کے مطابق سوات نیوز انتظامیہ نے ملنے والا نیشنل ایوارڈان تمام مخیر حضرات کے نام کرنے کا اعلان کردیا ہے، جنہوں نے غریب ، بے بس اور لاچار مریضوں کی علاج کیلئے مالی مدد فراہم کی ہے، سوات نیوز ڈاٹ کام کو ان تمام مخیر حضرات پر فخر ہے جنہوں نے کار خیر میں ان کا ساتھ دیا ، اور ان کو مدد فراہم کی ہے،جن کا تعلق پاکستان سے ہیں لیکن وہ محنت مزدوری کیلئے باہر ممالک میں رہائش پذیر ہیں، سوات نیوز نے کارخیر میں ساتھ دینے پر تمام ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو دنیا کے کسی بھی ملک میں رہتے ہوں۔
542 total views, no views today
Comments


