سوات، سوات نیوز ڈاٹ کام کو بڑا اعزاز مل گیا، اینی ویٹیو یوتھ ایوارڈز میں فلاحی اور انسانیت کی خدمت کرنے پر سوات نیوز ڈاٹ کام ایوارڈز سے نوازا گیا، ایوارڈذ کا اعلان کرتے ہوئے سوات نیوز ڈاٹ کام کے فلاحی کاموں کا ذکر کیا گیا، یوتھ انتظامیہ نے سوات نیوز ڈاٹ کا م کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ سوات نیوز ڈاٹ کام نے گزشتہ ایک سال کے دوران تیس غریب ،بے بس مریضوں کو علاج فراہم کیا ، اورا ن مریضوں میں ایک کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی گئی، جس کے بعد ان کی انسانیت اور فلاحی کاموں کو دیکتھے ہوئے ان کو ایوارڈ دیا گیا ہے، ایوارڈ سوات نیوزڈا ٹ کام کے مشہور اینکر فضل ربی پختونیار کو دیا گیا جبکہ اس سے پہلے سوات نیوز کے فلاحی کاموں کی ویڈیو بھی چلا ئی گئی، جس کو حاضرین نے خوب سراہا اور انسانیت کی خدمت کرنے پر ان کو دل کھول کرد اد دی ۔
608 total views, no views today


