سوات، انیویٹیو یوتھ ایوارڈز کا رنگا رنگ تقریب اور سال 2015 کے ایوارڈز پروگرام اختتام پذیر ہوگیا، ایوارڈز تقریب میں ملک بھر سے دو ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، جس میں بڑی تعداد میں خواتین ، نوجوان اور بزرگ شہری شامل تھے، پروگرام میں مختلف کٹیگریز کیلئے ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے اٹھ ایوارڈز رکھے گئے تھے ،جن میں سے دو ایوارڈ سوات کو ملے، رنگا رنگ تقریب میں روائتی موسیقی کا انعقاد بھی کیاگیا،
جس کو ائے ہوئے مہمانوں نے خوب سراہا، سال 2015 کے ایوارڈز جیتنے والوں میں ارٹسٹ بلال الدین، ماریہ ملک ینگ ٹیم لیڈر،صادیہ اعجاز سوشل چیننچ سوشل ایکٹی ویسٹ ، محمد الیاس بیسٹ ریسرچر، سلیم اختر بیسٹ ٹیچر، فضل ربی پختونیارسوات نیوز ڈاٹ کام،حاجی زاہد خان، فھد زیب،حدیقہ بشیر شامل ہیں ، جبکہ ڈی ایس پی صدیق اکبر ، پروفیسر ظاہر شاہ، کرکٹر عمران خان جونیئر کو بھی ایوارڈز دیئے گئے ،ایوارڈ ز منعقد کرنیوالے اینیویٹیو یوتھ فورم کے چیئر مین ڈاکٹر جواد نے کہا کہ اس ایوارڈ ز کا مقصد ملک بھر کے نوجوانوں کے محنت کو اجاگر کرنااور ان کی کاوششوں کو دیکھتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ دوسرا سال ہے جس میںیوتھ ایوارڈز دیئے جاتے ہیں، ان ایوارڈز سے نوجوانوں میں محنت لگن کا جذبہ مزید پیدا ہوگا، اور وہ بھر پور محنت کرکے اس قوم کیلئے بہترین کام کرینگے، یوتھ ایوارڈزمیں سماجی ، سیاسی، طالب علموں، نوجوانوں، سوشل ایکٹویسٹوں، غیر سرکاری تنظیموں، کی بڑی تعداد میں نمائندگی موجود تھی، ایوارڈز جیتنے والوں نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری محنت کا نتیجہ ہمیں اس ایوارڈز کی بدولت مل گیا ہے، سوات ایک خوبصورتی وادی ہے جس میں ایوارڈز کا ملناہمارے لئے ناقابل فراموش دن ہے، سوات میں ایوارڈز تقریب میں شرکت کرکے یہاں سے خلوص محبت اور امن کا پیغام لیکر واپس جارہے ہیں۔
311 total views, no views today


