بریکوٹ،پی ٹی آئی کے دورحکومت میں دور افتاد علاقہ جہانگیر کی قسمت جاگ اٹھی ،دو پرائمری سکول مکمل جبکہ ڈھائی کروڑ روپے خطیر لاگت سے نری بنڑ روڈ کی منظوری ،اور اس جدید دور میں بجلی سے محروم علاقے کو بجلی کی فراہمی کے لئے 100کے وی ٹرانسفامر اور لائن کی بھی منظوری دے دی گئی ۔الیکشن کے دوران ممبران اسمبلی عوام سے کئے گئے وعدے بتدریج پورے کررہے ہیں۔
صوبائی حکومت تعلیمی ایمرجنسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے پی کے 81کے علاقہ کنڈاک جہانگیر میں دو نئے گورنمنٹ پرائمری سکولز کا ایم پی اے عزیز اللہ خان نے افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر عزت الرحمان ،ضلعی کونسلر حیدر علی ،میاں جی ،پارٹی کارکن کے علاوہ عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں موجودتھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے عزیز اللہ خان گران نے کہاکہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔تعلیم ہی ترقی کرنے کا واحد ذریعہ ہے ۔علاقہ جہانگیر میں اب تک کوئی تعلیمی ادارہ نہیں تھا جس کی وجہ سے یہاں کے بچے تعلیم سے محروم چلے آرہے تھے ۔صوبائی حکومت تعلیم عام کرنے کی پالیسی کومدنظر رکھ کر یہاں پر دو پرائمری سکول جن میں ایک لڑکوں اور دوسرا لڑکیوں کے لئے ہے کو تعمیر کیا۔انہوں نے کہاکہ سڑکیں علاقے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے ۔نری بنڑ روڈ جس پر ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے لاگت آئے گی سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی ۔
351 total views, no views today
Comments


