مینگورہ،آل سوات ڈرائیور رکشہ یونین سی بی اے رجسٹرڈ کے صدر ابراہیم خانخیل نے کہا ہے کہ غریب اور لاچار بے بس رکشہ ڈرائیور وں کیخلاف فیصلہ انتظامیہ واپس لیں ،ورنہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرینگے۔ انتظامیہ کو سوات میں صرف لاچار اور غریب لوگوں کی رکشہ نظر آتا ہے۔ ایک وقت روٹی چھیننے کی کوشش پر مزاحمت کر نے پر ڈرائیور ز مجبور نہ کر یں۔بے بس ڈارئیور وں کی ہر مشکل میں یونین شانہ بشانہ ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ابراہیم خانخیل نے کہا کہ انتظامیہ خود فیصلہ نہ کریں ۔فیصلہ کرتے وقت یونین کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔اور نہ یونین سے اس حوالے سے بات کی گئی۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔ورنہ ڈرائیور وں کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرینگے۔اگر لاء اینڈ آر ڈر کا مسئلہ پیدا ہوا۔ تو اس کے ذمہ دار انتظامیہ خود ہونگے۔انہوں نے کہا کہ غریب ڈرائیور وں سے انتظامیہ ایک وقت کی روٹی چھیننے کی کوشش کر رہی ہے ۔ صوبائی حکومت اس پر ایکشن لیں۔ورنہ سڑکوں پر نکلے گے۔
722 total views, no views today


