مینگورہ، جماعت اسلامی کے راہنماؤں کی پھانسی، بنگلہ دیشی حکومت کے مظالم اور پاکستانی حکمرانوں کی خاموشی کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، جلسہ ، جلوس ونعرہ بازی، مظاہرین کا اقوام متحدہ سے بنگلہ دیش میں جاری جماعت اسلامی کے راہنماؤں کیخلاف کارروائیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ، دنیا بھر میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان، بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کیخلاف جاری مظالم کیخلاف گذشتہ روز مینگورہ میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا ،بینرزاٹھائے مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت سوات ڈاکٹر فضل سبحان،امیر پی کے اسی بخت امین اور دیگرنے کہاکہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے راہنماؤں کو پاکستان سے محبت کی سزادی جارہی ہے وہاں پر ہمارے بے گناہ بزرگوں کو پھانسی دی جارہی ہے مگر بنگلہ دیش کے ان مظالم پر پاکستان کے حکمران خاموش تماشائی کا کرداراداکررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ شہدائے محسنین پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں اور بنگلہ میں جاری مظالم پر پاکستانی حکمرانوں سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ جماعت اسلامی نے ہر دورمیں ظلم کیخلاف کھل کرآوازاٹھائی ہے جبکہ ساتھ ساتھ اسلامی نظام کے نفاظ کیلئے عملی جدوجہد بھی جاری رکھے ہوئی ہے اوراس قافلہ اورجدوجہدکوئی بھی غیر مسلم قوت نہیں روک سکتی،انہوں نے کہاکہ انڈیا اورامریکہ کی الہ کاربنگلہ دیشی حکومت نے خودساختہ ٹریبونل قائم کیا ہے جوبین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے گناہوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ بنگلہ دیش میں جاری مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے وہاں کے پھانسی گھاٹ میں پھانسی کے منتظر راہنماؤں کی رہائی کیلئے کرداراداکریں۔
694 total views, no views today


