خوازہ خیلہ، سی اینڈ ڈبلیو ہائی وے سب ڈویژنل آفس کا افتتاح کے موقع پرایم پی اے ڈاکٹر حیدرعلی خان ، ایس ڈی او طارق ، ایس ڈی اے مشتاق خان، خورشید خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوازہ خیلہ میں سب ڈویژنل آفس کے قیام سے علاقے کے لوگوں کومتعلقہ کام کیلئے دور دراز علاقوں کے بجائے ان کے دہلیز پر ان کے مسائل حل ہوجائینگے ، اس موقع پر ایم پی اے ڈاکٹر حیدرعلی خان نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ ملک کے دوسرے صوبوں کے نسبت کار کردگی اور گورننس کے حوالے سے ایک مثالی صوبہ بن چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین الیکشن کے موقع پر ٹرانفارمر بانٹنے کے جھوٹے دعوے کرنے کے بعد عوام کے خدمت کے بجائے منظر عام سے غائب ہوجاتے ہیں جو ان کی سیاسی دکانداری اور چالاکی ہے ، انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبر پختوانخواہ میں دور دراز علاقوں میں ملازمت کرنے والوں کو ہارڈ شیپ الاونس دیا جائے تاکہ ملازمین پہاڑی علاقوں کے بجائے شہروں میں ملازمت کو ترجیح نہ دے ۔ صوبہ خیبر پختون خواہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور جہاں سے بھی کرپشن کے ثبوت مل گئے تو ان آفسران اور اہلکاروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے فیڈر ل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس کاروباری ادارے ہیں اور جن علاقوں سے مکمل ریکوری آرہی ہے تو انہیں چاہیے کہ وہاں بغیر کسی روکاٹ کے بجلی اور گیس فراہم کیا جائے کیونکہ یہ عوام پر کوئی احسان نہیں ہے اس کا بل حکومت باقاعدگی سے وصول کررہی ہے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے کاروباراور ادارے کے فائدے کیلئے صارفین کو اذیت دینے کے بجائے ریلف فراہم کریں ۔
664 total views, no views today


