سوات، پولیس،پاک فوج اور ایف سی کا جوائنٹ سرچ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔سیکورٹی فورسز کا یہ سرچ آپریشن شہیداہ بانڈہ ، چارسدہ میں کیا جارہا ہے۔ جہاں پر مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات تھی ۔ تفصیلات کے مطابق شہید اہ بانڈ ہ میں سیکورٹی فورسز کا ایک بڑا سر چ آپریشن کیا جارہا ہے۔ شہید اہ بانڈہ چار سدہ اور مہمند ایجنسی کے باڈر پر واقع ہے جہاں پر مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلا عات تھی۔ اس بڑے جوائنٹ سرچ آپریشن میں پاک فوج کی خاصی تعداد ، پولیس کے2000سے زائد اہلکار اور ایف سی کے 500سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ اس جوائنٹ سر چ آپریشن میں 45سے زائد Blockingاور Checkingپوزیشن لگائی گئی ہیں ، اور اس کے علاوہ آپریشن میں سنیپ چیکنگ اور چھاپہ مار کاروائیاں بھی شامل ہیں ۔اب تک اس جوائنٹ آپریشن میں 55سے زائد مشتبہ افراد ،درجنوں کی تعداد میں غیر لائسنس شدہ ہتھیا ر اور مشکوک اشیاء پکڑی گئی ہیں جو کہ مزید تفتیش اور تحقیق کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کی جارہی ہیں۔
748 total views, no views today


