سوات،ڈی ایچ او نے سرکاری ادویات چوری کے الزام میں محکمہ صحت کے دو اہلکاروں کوبرخاست کرکے محکمانہ کاروائی شروع کردی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز محکمہ صحت ضلع سوات کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر سیدعلی خان نے مینگورہ تعلق رکھنے والے محکمہ صحت کے مین سٹور کیپرسجاد اورمٹہ ہسپتال کے مجیب عالم کو سرکاری ادویات بازار میں فروخت کرنے پر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جس پر ڈی ایچ اونے فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو سرکاری عہدوں سے ہٹاکر محکمانہ کارروائی شروع کردی مزید ان اہلکاروں کے اکاونٹس کو منجمد کردئے ، باوثوق ذرائع کے مطابق سرکاری اہلکاروں کی گرفتاری کا وارنٹ بھی جلد جاری کیاجائیگا، مزید سنسی خیز انکشافات متوقع ہے بعض زرائع کے مطابق سرکاری قیمتی ادویات خریدنے والے میڈیکل سٹور مالیکان کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیاگیا۔ جن میں بڑے بڑے مگر مچھ پکڑنے کا مکان ہے ، محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ہر سال غریبوں کے نام پر آئے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات چوری چھپی سٹورکیپرز بازاروں میں فروخت کرتے ہیں۔ جن میں مبینہ طورپر بعض محکمہ صحت کے افیسر بھی ملوث ہے جن کے خلاف تاحال کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
716 total views, no views today


