مینگورہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سلیم خان نے کہاہے کہ پی پی پی نے ہردورمیں مظلوم عوام کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھائی ہے، اس پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، ذولفقار علی بھٹونے پھانسی کا پھندہ قبول کیا مگر اصولوں پر سودابازی نہیں کی یہی وجہ ہے کہ پارٹی کا ہر ورکراصول پسند اورقربانی کے جذبے سے سرشارہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی کے اندرموجود چھوٹے چھوٹے اختلافات کو مشاور ت سے ہی ختم کیا جاسکتاہے ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھی کارکن ناراض نہ ہو اور اگر ایسی صورتحال بن بھی جائے تو ہم انہیں گلے شکوے سامنے لانے کا بھرپورموقع فراہم کرتے ہیں تاکہ ان کے تحفظات کو بہتراندازمیں دورکیا جاسکے،انہوں نے کہاکہ سوات میں پیپلز پارٹی ایک مضبوط قوت اورکارکن اپنی مرکزی،صوبائی اور ضلعی قیادت میں متفق ومتحد ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمیں عہدوں کاکوئی لالچ نہیں تاہم کارکنوں کی اکثریت کی خواہش تھی کہ میں ضلعی صدارت کی ذمہ داری سنبھالوں لہٰذہ میں نے ان کا دل توڑنا مناسب نہیں سمجھا اور ان ہی کی خواہش پر یہ اہم ذمہ داری قبول کی جس کے بعد میں نے پہلا کام یہ کیا کہ کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرانے کیلئے جدوجہد کی جس کے نتیجے میں آج پارٹی کارکن متحداور متفق نظر آرہے ہیں جو پارٹی پیغام کو گھرگھر اور ہر فردتک پہنچانے میں مصروف عمل ہیں،انہوں نے کہاکہ دیگر سیاسی پارٹیوں سے عوام بے زاراورمایوس نظر آرہے ہیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں وہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی کو خدمت کا موقع فراہم کریں گے۔
622 total views, no views today


