مینگورہ، سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپٹلز کے ہاؤس آفیسرزنے سیدومیڈیکل کالج کے پرنسپل کو ہٹانے سمیت کالج اور ہسپتال میں موجود کمیوں کو دورکرنے کا مطالبہ کردیا،مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں آئندہ پیر کو ہسپتال،اوپی ڈی اور ایمرجنسی سے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی،اس حوالے سے ڈاکٹر ارشدنے دیگر ہاؤس آفیسرزکے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ اوربعدازاں سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تاج محمد خان اس عہدے کا اہل نہیں اوران کی نااہلی کی وجہ سے کالج اورہسپتال تباہی کی راہ پر گامزن ہے لہٰذہ انہیں فوری طورپر اس عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ مخلص شخص کو تعینات کیا جائے،انہوں نے کہاکہ کالج سے فارغ ہونے والے زیرتعلیم ڈاکٹر وں کے پی ایم ڈی سی رجسٹریشن کا مسئلہ حل کیاجائے جس میں فاٹا اورمخصوص سیشن پہلے سے رجسٹرتھی ،انہوں نے کہا کہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپٹلز کے ہاسٹلز میں ہاؤس آفیسرز کی سیٹوں کی تفصیل سامنے لانے سمیت پانچ ماہ میں حکومت سے جو پیسے لئے گئے اس آڈٹ کیا جائے، انہوں نے کہاکہ میڈیکل کالج کے طلبہ کیلئے تھیٹر،سٹوڈنٹ ہاسٹل،پلے گراؤنڈاورلیبارٹریز کا انتظام کیا جائے جبکہ ایس جی ٹی ایچ کے ہاؤس آفیسرز کیلئے فوری طورپر ہاسٹل اورکالج اورہسپتال کیلئے بجلی کی ایکسپریس لائن کا بھی انتظام کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ ڈنٹسٹری بلاک سیدومیڈیکل کالج کا حق تھاجو مردان منتقل کیا گیا جو ایک افسوسناک امر ہے اس بلاک کو واپس سوات لایاجائے،انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرتاج محمد خان سات سال تک سیاسی ایماء پر اس اہم پوسٹ پر تعینات ہے جو اس پوسٹ کااہل نہیں،انہوں نے کہاکہ ہسپتال اور ہاسٹل میں کئی کئی دنوں تک پانی ناپید رہتاہے جس کے سبب ہاؤس آفیسرزاور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا رہتاہے،انہوں نے کہاکہ ہسپتال کی لیبارٹری کو اپ ڈیٹ کرنے سمیت مریضوں کی سہولت کیلئے ہسپتال کوفوری طورپر نئی بلڈنگ میں منتقل کیا جائے،انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے یہ تمام مطالبات منظورنہ ہوئے تو آئندہ پیر سے ہسپتال کی اوپی ڈی،ایمرجنسی اور دیگر ڈیوٹیو ں سے بائیکاٹ کریں گے۔
636 total views, no views today


