سوات، آرمی پبلک سکول کے شہداء کے یاد میں منعقد ہونیوالے تقریب کی پولیس نے اجازت نہیں دی،دعا کیلئے جمع ہونیوالے افراد کو بیٹھنے کی اجازت تک نہیں دی گئیں،جبکہ اجازت نہ دینے کے بارے میں پولیس نے کوئی جواز پیش نہیں کیا،سیاسی و سماجی حلقوں کی شدید مذمت، گزشتہ روز مقامی کالج کی طالبہ و امن کیلئے کام کرنیوالی نیلم چٹان نے سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونیوالوں کے یاد میں اللہ چوک میں ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں منتخب ممبران سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا ،صبح جب نیلم چٹان سکول کے بچوں کے ساتھ جب تقریب کی جگہ پر پہنچی تو پہلے سے موجود پولیس نے نیلم چٹان کو تقریب کی اجازت ہی نہیں دی جس پر نیلم چٹان نے کھڑے کھڑے سانحہ میں شہید ہونیوالوں کیلئے اجتماعی دعا کی،اس سلسلے میں جب پولیس سے موقف معلوم کیا گیا تو ڈی ایس پی سیدوشریف ظاہر شاہ نے کہا کہ بالا افسران کے احکامات کے روشنی میں اجازت نہیں دے رہے،سیاسی و سماجی حلقوں نے پولیس کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسی امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دی ہے۔
486 total views, no views today


