مینگورہ ،عورت فاؤنڈیشن سوات کا شہداء اے پی ایس کی یاد میں (بولو ذمہ داری سے) مہم شروع کرنے کا اعلان ، سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت اور ورثاء سے مکمل یکجہتی کا اعلان ، اشتعال انگیز تقاریر اور وال چاکنگ کے خاتمے اور قیام امن کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کا فیصلہ ، (بولو ذمہ داری سے ) مہم کا اعلان عورت فاؤنڈیشن سوات کے ڈسڑکٹ کوارڈی نیٹر نثار عالم نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر آواز اور جواب دہی پروگرام کے لیگل ایڈوائزر شوکت سلیم ایڈووکیٹ اور عورت فاؤنڈیشن کے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر فضل ہادی بھی موجود تھے ، نثار عالم نے کہا کہ 16 دسمبر2014 ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جسمیں آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم بچوں وار ساتذہ کو بے دردی سے شہید کرکے ظلم وبربریت کی انتہا کردی گئی ، ہم دہشت گردی کے خلا ف ایک ہیں ، سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور شہداء کے ورثاء سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ یوم شہداء اے پی ایس کے موقع پر ہم عورت فاؤنڈیشن کی جانب سے (بولو ذمہ داری سے)مہم کا اعلان کرتے ہیں جس میں اشتعال انگیز تقاریر اور لٹریچر کے خاتمے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کریں گے انہوں نے کہا کہ عورت فاؤنڈیشن عورتوں کی سیاسی عمل میں شرکت اور ان پر تشدد کے خلاف آواز اجاگر کرتا ہے ، امن کے قیام اور عوام کو سہولیات کی فراہمی اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے ان میں شعور اجاگر کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ87 فیصد لوگ قانون اور اپنے حقوق سے بے خبر ہیں ہم عوام میں نفرتیں اور اشتعال انگیزی لٹریچر اور تقاریر کی روک تھام کیلئے (بولو ذمہ داری سے) مہم کو عوام کی تعاون سے کامیابی سے ہمکنار کریں گے ۔
606 total views, no views today


