بریکوٹ ،جماعت اسلامی کے لئے نوجوان نسل انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ نوجوانوں کے بہترین مستقبل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں ہیں ان میں کھیل کود کے مواقعوں کی فراہمی بھی شامل ہیں۔ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیل کود نہایت ضروری ہے، نوجوان طبقہ کھیل کو د کے ساتھ ساتھ تعلیم کے حصول پر توجہ دیں، کھیل کود نوجوان نسل نشوں اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے نہایت مفید ہے۔ جہاں پربھی گراونڈآباد ہووہاں ہسپتالیں ویراں ہو تے ہیں ، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ پی کے 81 زون امیر احسان خان ، نائب امیر زون محمد ریاض خان، جنرل سیکرٹری سربلند خان، بریکوٹ کے امیر محمد ظاہر خان ، جماعت اسلامی کے رہنما فدا محمد خان، ویلج کونسل بریکوٹ شرقی کے ناظم ظفر علی خان ، جماعت اسلامی تحصیل کونسل کے سابق امیدوار حاجی محمد آیاز خان، ویگر نے بریکوٹ گراونڈ میں ایس ایس پی محمد ہلال خان شہید ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل بہتر معاشرے قیام کیلئے اپنے تمام تر توانائیاں بروئے کارلائیں، کیونکہ نوجوان طبقہ قوم کاقیمتی سرمایہ ، اور مستقبل کے معماران ہیں، اس لئے نوجوان طبقہ تعلیم سمیت کھیل کود بہترین مقام حاصل کر کے اپنے ملک قوم کا نام پوے دنیا میں روشن کر یں ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی بلا تفریق خدمت عین عبادت سمجھتے ہیں ، خالی خول اور بلند بانگ دعووں کے ہر گز قائل نہیں ، بلکہ عملی اقدامات پر یقین ر کھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان کل کے معمار ہے۔ اس لئے تعلیم پر خصوصی توجہ وقت کی اہم ترین تقاضا ہے، اخر میں انہوں نے تمام شہیدا ء کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا مانگی۔
590 total views, no views today


