مینگورہ ،ایس ایس ٹی اساتذہ کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین پرائمری سکول بنڑ مینگورہ سے جلوس کی شکل میں روانہ ہوکر سوات پریس کلب پہنچ گئے، جہا ں پر نعرہ بازی کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف تعرے درج تھے ، مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سینئر نائب صدرحیات خان ، ڈویژنل صدرزاہداحمد ، ضلعی صدرایوب خان اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ ایس ایس ٹی آساتذہ نے اگر تعلیمی نظام کا بائیکاٹ کیا تو تعلیمی نظام ٹھپ ہو جائے گا ،انہوں نے واضح کیا کہ ایس ایس ٹی اساتذہ کے سروس سٹرکچر اور ٹائم سکیل کو عملی بنانے کیلئے کے پی کے اسمبلی نے 5 جنوری 2015 کو جوقرار داد منظور کی ہے جس میں ایم اے ، ایم ایڈ تمام ایس ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ سترہ ریگولر 14 سال خدام پر گریڈ 18 اور 21 سال خدمات پر گریڈ 19 دیا جائے گااس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا، انہوں نے کہاکہ یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے بلکہ صوبہ بلوچستان سند ھ ، پنجاب اور قوام متحدہ کی خیرات پر چلنے والی ریاستوں گلگت ،بلستان اور آزاد کشمیر میں بھی پہلے سے دیا جارہا ہے ، لہذا ایس ایس ٹی کیڈر کو اسمبلی قرار داد کی روشنی میں بلوچستان کے طرز پر ٹائم سکیل اور سروس سٹرکچر کو دیا جائے ۔
524 total views, no views today


