مینگورہ ، افسران عوام کے مسائل فی الفور حل کریں ، کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔یہ بات ڈیڈ یک چےئر مین ایم پی اے فضل حکیم خان نے اپنے دفتر میں عوامی مفاد کے حوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر محمود خان ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد، معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک محب اللہ خان ، ارکان صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان، عزیز اللہ خان گران اور سید جعفر شاہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوات کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انھوں نے تاکید کی کہ آفسران عوامی مسائل فی الفور حل کر یں تاکہ موجودہ صوبائی حکومت کی پالیسیوں سے عوام مستفید ہو سکے۔فضل حکیم خان نے کہا کہ سوات کے مسائل کے حل کے لئے ہم سب کا اتفاق اور اتحاد ضروری ہے تاکہ ہم اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کر سکیں۔عوامی مسائل میں کوتاہی کرنے والے آفسران کے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی۔شرکائے اجلاس نے چےئر مین ڈیڈ یک کے خیالات کی تائید کر تے ہوئے سوات کے مسائل کی حل کے لئے مل جل کرکام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
668 total views, no views today


