سوات،سوات کے سماجی حلقوں نے وزیراعلی کے طرف سے تاریخی تعلیمی درسگاہ جہانزیب کالج کی تاریخی حیثیت برقرار رکھنے اور اس کو محفوظ کرنے پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیاہے، تفصیلات کے مطابق سوات سول سائٹی کا وزیر اعلی خیبر پختون خواپرویزخٹک سے ملاقات اور سوات کے تاریخی تعلیمی ادارے جہانزیب کالج کو نہ گرانے اور اسے محفوظ اور دوبارہ اپنی حالت میں برقرار رکھنے کی یقین دہانی کے بعد سوات کے سماجی حلقوں نے وزیراعلی کے اس فیصلے پر اطمنان اور ان کا شکریہ ادا کیاہے ان میں بریکوٹ کے افضل شاہ باچا، مینگورہ کے فضل ربی راہی، فضل مولا زاہد ، حاجی زاہد خان، محمد روشن، روح الامین نایاب اور متعدد سماجی شخصیات نے وزیر اعلی خیبر پختون خواپرویز خٹک اور صوبائی اسمبلی کے ممبر ڈاکٹر حیدرعلی کا شکریہ اداکیاہے کہ جنہوں نے تاریخی تعلیمی ادارے جہانزیب کالج کو محفوظ کرنے اور اس کو دوبارہ اپنی تاریخی حیثیت میں لانے کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔
894 total views, no views today


