بریکوٹ، ویلج کونسل بریکوٹ غربی کے یوتھ کونسلر ابدال خا ن نے کہاہے کہ میرا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے خدمت خلق ورثے میں ملا ہے کیونکہ ہمارے بزرگوں نے بھی علاقے کے تعمیرو ترقی او رخوشحالی کے لئے بھر پو ر کردار اد ا کیا ہے اب ۔اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چل کربلدیاتی نظا م کے تحت خاص کرنوجوانوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر میدآن میں نکلا ہوں۔میرے ساتھ نوجوانوں کے لئے ایک وژن ہے اور اسی وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں نوجوان آبادی سے تناسب تعداد زیادہ ہے اس لئے حکومت کو زیادہ توجہ نوجوانوں پر دینی چاہیے کیونکہ ہمارے معاشرے میں غٖربت و افلاس کے باوجود والدین اپنے بچوں پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے بعد میں نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لے روز گار کے تلاش میں سرگرداں گھومتے ہیں۔زیادہ تر ذہین نوجوان پاکستان میں روز گار کے مواقع عدم فراہمی کی صورت میں بیرونی ممالک میں اپنے صلاحتیوں بروئے کار لا رہے ہیں جوکہ ہماری بڑی بدقسمتی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان طبقہ کو روز گار فراہمی کے لئے حکومتی سطح پر ہر علاقے میں انڈسٹریاں قائم کرکے نوجوانوں کو ذہنی اذیت اور پریشانیوں سے نجات دلائیں۔انہوں نے کہاکہ بریکوٹ کی سطح پر ہیروز آف بریکوٹ اور جاگو بریکوٹ کے نام سے تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہیروز آف بریکوٹ میں وہی لوگ شامل ہوں گے جنہوں نے مختلف اداروں ،کھیلوں ،خدمات کرنے اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارنامے سرانجام دینے پر ایوارڈز اور شیلڈ دی جائیں گے اس کا مقصد وہ لوگ جنہوں نے ملک و قوم کے لئے خدمات دے چکے ہوں حکومت اور عوام کے نظروں سے اوجھل ہو ں تو سامنے لا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔جاگو بریکوٹ پروگرام میں علاقے کے وہی طلباء و طالبات کودعوت دی جائے گی جنہوں نے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہوں۔کھیل کود کے میدآن میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے کھلاڑیوں کو داد رسی کے لئے ٹرافیاں ،تعاروفی اسناد دی جائے گی اور ذہین طلبہ کے لئے جاگو بریکوٹ کا جھنڈا اعزاز میں چھ ماہ تک ان کے سکول پرلہرایاجائے گادوسری تقریب میں اگر کسی تعلیمی ادارے نے مقابلہ جیت لیا تو یہ اعزاز وہی تعلیمی ادارے کو چھ ماہ کے لئے دی جائے گی۔یوتھ فنڈز کے استعمال کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ویلج کونسل بریکوٹ غربی کے سالانہ پچاس لاکھ روپے فنڈ میں پانچ لاکھ یوتھ کے لئے ہیں جو کہ مشاورت سے بریکوٹ گراؤنڈ میں ترقیاتی کام کے لئے مختص کی گئی ہے ۔
953 total views, no views today


