مینگورہ،تحصیل کبل اور کالام کے سکولوں کوتمام سہولیات جلدازجلد فراہم کی جائیگی،ایم این اے عائشہ سیدسوات سیدوشریف ڈی سی آفس میں ایم این اے عائشہ سید نے تحصیل کبل اور کالام کے سکولوں کے مسائل پر بلائے گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زلزلے اور دیگر آفات سے تباہ شدہ سکولوں کے مسائل کو ہرسطح پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی انہوں نے کہاکہ ان پسماند علاقوں میں تعلیمی اداروں کی کمی ہے اور جو تعلیمی ادارے موجود ہے ان میں بہت سارے مسائل ہے وہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی میں بھی بات کریگی انہوں نے کہاکہ بہت جلد ان سکولوں کو ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھیجوائیگی جوکہ زیر تعلیم بچوں کی صحت کے مسائل کے لئے ان کامعائنہ اور دوائیں مفت دے گی، اجلاس میں محکمہ تعلیم سوات کے ای ڈی اونے بھی شرکت کی جنہوں نے سکولوں کے بارے تفصیلی رپورٹ پیش کی اس موقع پر تحصیل کبل کے ناظم رحمت حاجی، ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین ریاض احمد، سوشل ویلفئرکے ڈائریکٹر جمال شاہ، نائب ناظم کبل محمد شعیب اور دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے۔
624 total views, no views today


