مینگورہ ، جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر ڈاکٹر فضل سبحان اور ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین خورشید اقبال نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی امانت اور دیانت کی علامت ہے ، آٹھ کروڑ بارہ لاکھ روپے کا خطیر رقم شفاف طریقے سے حقیقی مستحقین زکواۃ میں تقسیم کی گئی ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی زکواۃ کمیٹی کے سالانہ اجلاس خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ضلعی زکواۃ چیئرمین نے دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزارہ الاؤنس کی مد میں چار کروڑ 76 لاکھ روپے ، جہیز کی مد میں ایک کروڑ 63 لاکھ 64 ہزار روپے ، صحت کی مد میں 63 لاکھ 47 ہزار روپے اور طلبہ وظیفہ کی مد میں ایک کروڑ ایک لاکھ 67 ہزار روپے تقسیم کئے گئیں ہیں ، اسی طرح 690 افراد کو جہیز دیا گیا 5 ہزار سے زائد افراد کو مفت علاج کی سہولت دی گئی اور چار ہزار طلبہ کو وظیفہ دیا گیا ، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک پائی کا حساب موجود ہے ضلع بھر میں ہمارے چیئرمین اور وائس چیئرمین بغیر تنخواہ خد مت خلق اور رضائے الٰہی کے خاطر غریب لوگوں کی خدمت کررہے ہیں ، حقیقی مستحق ، بے سہارا اور غربت کی لکیر کی نیچے زندگی گزار نے والوں کی خد مت عین عبادت ہے ۔
642 total views, no views today


