مینگورہ،پارلیمانی سیکرٹری برائے انٹی کرپشن ایم پی اے ڈاکٹر حیدرعلی خان اور ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصان کی صوبائی حکومت درجہ چہارم ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت غریب عوام کی حکومت ہے اسمیں کسی بھی فرد کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائیگی ، درجہ چہارم ملازمین کے تمام جائز مطالبات کی منظوری کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں درجہ چہار م ملازمین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، کنونشن سے آل درجہ چہار ملازمین خیبر پختونخواکے صدر محمد اکبر خان مہمند ، ضلعی صدر سید خطاب ، ضلع بونیر کے صدر باچا خان ، ملاکنڈ ایجنسی کے صدر پیر سید ، اکرام اللہ ، عبدالروف اور ضلع کونسلر محمد زیب خان نے بھی خطاب کیا ، ضلع صدر سید خطاب نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے ملازمین کو درپیش مسائل بیان کئے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کو کرڑوں روپے کی زمین دینے والے افراد کو ملازمت دی جائے ، کلاس فورملازمین کی 24 گھنٹے کی ڈیوٹی کا سلسلہ ختم کیا جائے ، تعلیم یافتہ درجہ چہارم ٹرینڈملازمین کے لئے سی ٹی اور پی ٹی سی میں کوٹہ مقرر کیا جائے ، محکمہ بلدیات کے ملازمین کو بھی آپ گریڈ کیا جائے ، میونسپل کمیٹی کے خروبوں کیلئے ہفتہ وار چھٹی مقرر کی جائے ، چارکول کیلئے بجٹ فراہم کی جائے اور درجہ چہارم ملازمین کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائی جائے ، تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے ڈاکٹر حیدر علی اور ایم پی اے فضل حکیم خان نے درجہ چہارم ملازمین کو یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کلاس فور ملازمین کسی بھی محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، ان کے مسائل سے ہم بخوبی اگاہ ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت درجہ چہار ملازمین کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں ، انشاء اللہ درجہ چہارم ملازمین کی تمام جائز مطالبات منظور کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔
660 total views, no views today


