مینگورہ ،ڈرائیونگ لائسنس میں مبینہ خرد برد کرنے پر تین پولیس اہلکاروں سمیت 9افراد کیخلاف مقدمہ درج ، ایک پولیس اہلکار کے مقدمے میں ملوث ہونے کی خبر پر والد حرکت قلب ہونے کیوجہ سے جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق ڈرائیورنگ لائسنسوں میں مبینہ خرد برد کے خلاف پولیس سٹیشن بنڑ میں 419/420اور دوسرے دفعات مقدمہ درج کیا ہے جس میں تین پولیس اہلکار نورخان ، سردار علی ، فرمان علی جبکہ عام شہریوں میں محمد اسحاق ، نور باچا ، ضیاء اللہ ، فضل مالک ، سلطنت خان اور عالمگیر شامل ہیں پولیس اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے لائسنس بنانے کے قوانین کو فالو نہیں کیا ہے اور ان چھ افراد کو ایجنٹ ظاہر کیا ہے کہ ان کے ذریعے عوام سے یہ پیسے بٹور رہیں جبکہ نور خان پولیس اہلکار کے ایف آئی کے متعلق کی خبر ان کے والد مشال سکنہ سیدو شریف کو مل گئی تو وہ اس صدمے کو برداشت نہ کر کے انتقال کر گئے اگر واقع انہوں نے کرپشن کیا ہے اور ان کو سزا مل جائے تو انتہائی اچھا اقدام ہے اگر کل یہ بری ہوجائے تو نور خان کے ساتھ ہونیوالے صدمے کا کون ذمہ دار ہوگا ؟ کیونکہ اس صدمے کو تو انکا والد برداشت نہ کرسکے اور اس دنیا سے چلے گئے
718 total views, no views today


