بریکوٹ میں لیگی قائدین نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شہید اسفندیار امیر زیب کا برسی پور جوش وجذبے سے منایا گیا، اسفند یار باچا کے خدمات کو سلام پیش کر تے ہیں، شہید کی جو موت ہے ، وہ قوم کی حیات ہے ،ہمیں اپنے شہیدوں پر فخر ہے، ،شہید اسفندیار باچا کے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں بلکہ روز روشن کی عیاں ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان ،مسلم لیگ (ن) تحصیل بریکوٹ کے صدر عزیز اللہ خان ، عبدالمطلب خان، جوہر علی خان، منہاج الدین خان زمان خیل، فاروق خان، شہزادہ خان ، ضلعی کونسلر نصرواللہ خان، بخت افسر خان اف غالیگے، شیر علی خان میر خیل، فرمان علی خان میر خیل، ضلعی کونسلر عجب خان، فضل وہاب خان اکاخیل ، اعتبار خان ، دلکشاہ خان ، عبدالسلام خان، ویگر نے بریکوٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی دفتر میں شہید اسفندیار امیر زیب باچا کے بر سی کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر لیگی قائدین اور کارکنان کثر تعداد میں موجود تھے، انہوں نے شہید اسفندیار باچاکے زند گی، اور ان کے خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ اسفندیار باچا جیسا شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ، شہید اسفندیار باچا کے خاندان نے سوات کو جو ترقی دی ہے ، وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، شہید اسفندیا ر باچا اپنے اباء و اجداء کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے اپنے دور اقتدار میں سواتی عوام کیلئے جتنی ترقیاتی کام کر چکے ہیں ، وہ سب کے سامنے ہیں ، سوات شاہی خاندان کے خدمات اور مثالی امن کے پورا قوم معترف ہیں ، ہم شہید اسفندیار باچا سے بچھڑے ہو ئے 8 سال گزر گئے، لیکن وہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے، اخر میں انہوں نے پاکستا ن کی سالمیت اور شہید اسفندیار باچا کے بلنددرہ جات کیلئے اجتماعی د عا مانگی،
608 total views, no views today


