سوات،محکمہ لائیو سٹاک سوات میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف،محکمہ میں بھرتیوں کے دوران میرٹ کا جنازہ نکال دیا گیا ،ایک وزیر کے رشتہ دار کو پینتالیس سال کے عمر میں بھرتی کیا گیا جس کے خلاف جمیل نامی شخص عدالت بھی گیا بعد میں موصوف کو کلاس فور بھرتی کرکے معاملہ ختم کردیا گیا،انصاف ریسرچ ٹیم نے رپورٹ تیار کرلی،رپورٹ کے مطابق محکمہ میں بے قاعدگیوں کے خلاف آواز اٹھانے والے ایک اہلکار کا تبادلہ متنی کردیا گیا ہے جبکہ ایک کلاس فور ملازم کو پوسٹ سے ہٹانے کیلئے اس کو زدکوب کیا گیااس سلسلے میں محکمہ ملازمین نے کئی بار ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان سے ملاقاتیں بھی کی جس میں ان کو زبانی تسلی کے حد سے زیادہ کچھ نہیں ملا، ادھر ذرائع نے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر اور ملازمین باقاعدہ ٹھن چکی ہے محکمہ کے کچھ ملازمین کو بے قاعدگیوں پر تحفظات ہے جانوروں کیلئے ایسے دوائیاں خریدی گئی ہے جس کی مارکیٹ میں کوئی ویلیو نہیں جبکہ دوائیوں کی قیمتیں اصل سے بھی زیادہ دکھائی گئی ہے،محکمہ لائیوسٹاک میں بے قاعدگیوں کے ثبوت اکٹھا کرنے کیلئے انصاف ریسرچ ٹیم نے مواد حاصل کرلی ہے جسکو رپورٹ کے شکل میں پی ٹی ائی کے چیئرمین کو پیش کیا جائیگا ۔
822 total views, no views today


