سوات ، سوات پولیس کی پولیس گردی اور غلط پالیسی ،غلط طریقے سے بینکس منیجران اور ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمات درج ،ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر نے مقدمات غیر قانونی قرار دیگر خارج کردئے ،سوات پولیس کی جانب سے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں سیکورٹی ارڈیننس کے تحت سو کے سینکڑوں بینکس منیجران ،ہوٹل مالکان اور دکانداروں کو سی سی ٹی وی کیمرے نہ لگانے کے وجہ سے مقدمات درج کرکے انکو عدالت میں پیش کردیا جس پر سینئر پبلک پراسیکوٹر نے مقدمات کو غیر قانونی قرار دیکر سو سے زائد مقدمات کو خارج کردیا ،زرائع کے مطابق جو مقدمات دائر کئے گئے ہیں ان میں قانونی نقطوں کو نذر انداز کیا گیا ہے اور سیکورٹی ارڈیننس 12/2015 کے تحت جو مقدمات درج کئے گئے ہیں یہ ارڈیننس ختم ہوگیا ہے اب ایکٹ اگیا ہے اور سوات پولیس کو اس بات کو علم تک نہیں ہے اس سلسلے میں ضلعی کچہری میں موجود متاثرہ ہوٹل مالکان نے کہا کہ ہم پر گیر قانونی طور پر جو مقدمات درج کئے گئے ہیں اس سے سیاحت کو نقصان پہنچ رہا ہے جس کے وجہ سے ہم پولیس روئے سے تنگ اگئے ہیں انہوں نے حکام بالا سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایکٹ میں صرف تھری ستار ہوٹل سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے پابند ہے جبکہ پولیس صرف ہوٹلوں کے نام لیکر ہم پر مقدمات درج کر رہے ہیں ۔
1,018 total views, no views today


