سوات، سوات میں غریب اور بیوہ خواتین کو روزگار کے دائرے میں لانے کے لئے یو ایس ایڈ کے سمال گرانٹس ایمبیسڈر فنڈ کے تحت 120خواتین کو دستکاری اور کڑائی سلائی کا ہنر سکھا دیا گیا ،خواتین کو تین ماہ کی تربیت مکمل کرنے پر 11500روپے اور سلائی مشینوں سمیت دیگر آلات بھی فراہم کردئے گئے ،اس فنڈ کے تحت سوات کے علاقے اخوند کلے اور ڈڈہرہ میں عوامی ویلفیئرسوسائٹی کے تعاون سے دو دستکاری سنٹرقائم کئے گئے جن میں سوات کی معروف دستکار اور ہنر مند خواتین یاسمین اور شہلانے تربیت دی ان کے مطابق ان سنٹروں میں غریب اور بیوہ خواتین اور یتیم بچیوں کو کشیدہ کاری ،دستکاری ،ٹیلرنگ اور کڑائی کے ہنر سکھائے گئے ہیں اور اب یہ خواتین اپنے گھر بیٹھے دیدہ زیب ملبوسات اور سوٹ تیار کرکے اپنے کنبوں کی کفالت کرسکیں گی ،تربیت پانے والی خواتین نے بتایا کہ ان کی زندگی اس ہنر سے آسان ہوگئی ہے اور اب وہ اپنے بچوں اور خاندان کا گھر بیٹھے کفالت کررہی ہیں ،اس موقع پر عوامی ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محی الدین نے کہا کہ ان خواتین کو تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں سلائی مشینیں اور دیگر آلات سمیت خام مال اور ہر خاتون کو 11500روپے کے چیک بھی دئے گئے ہیں تاکہ یہ اپنا کاروبار جاری رکھ سکے انہوں نے کہاکہ خواتین کے ان ملبوسات کو مارکیٹ تک پہنچانے کے لئے بھی معقول انتظام کیا گیا ہے ،اس موقع پر خواتین میں چیک بھی تقسیم کئے گئے ۔
1,782 total views, no views today


