کبل،تحصیل کبل پہلا الیاس خان شہید کرکٹ ٹورنا منٹ اختتام پذیر ،فائنل میں گالوچ الیون نے توتانوبانڈئی کلب کو شکست دے کر ونر ٹرافی اپنے نام کرلی ،مین آف دی میچ ایمل خان جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ یحیے قرار پائے ٹورنامنٹ میں سوات بھر کے مایہ ناز کھلاڑیوں نے شرکت کی فائنل کے موقع پر شاندار تقر یب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی اے این پی یونین کونسل توتانوبانڈئی کے صدر رستم خان تھے جبکہ شیر علی، یوسف خان آفریدی،اعجاز خان،فیاض ساجد،محمد افضل ،حمید الرحمن اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رستم خان نے کہا کہ کھیل کھود صحت مند معاشرے کے دلیل ہیں جس قوم کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں پر ہسپتال ویران رہتے ہیں جبکہ کھیل کھود نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اے این پی دور حکومت میں کھیلوں کے فروغ پر خطیر رقم خرچ کرکے گراونڈ اور سٹیڈیمز بنائے گئے جس سے نوجوان استفادہ حاصل کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے جس سے صاف واضح ہے کہ آئندہ دور اے این پی کا ہے انشاء اللہ برسر اقتدار آکر کھلاڑیوں کے محرومیوں کا ازالہ کرینگے آخر میں چیف گیسٹ اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
777 total views, no views today


