مینگورہ، سوات میں آٹھ ہزار رکشہ ڈرائیور وں کا کامیاب پہیہ جام ہڑتال ۔ ہڑتال کے وجہ سے مریضوں ،سرکاری و غیر سرکاری افراد سمیت شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈیوٹی دینے والی سینکڑوں فی میل اور میل نرس بھی بروقت نہ پہنچ سکی۔ ڈیوٹی کے لئے جانے والے اہلکار رکشوں کی ہڑتال کیوجہ سے دیر سے دفاتر پہنچے۔رکشہ ڈرائیوروں کا جگہ جگہ ر چوک اور رکشہ اسٹینڈوں میں پرامن احتجاج بھی رکارڈ کیا ۔ مطالبات کی منظوری تک رکشوں کی ہڑتال جاری رہیگا۔ اگر مسئلہ حل نہ ہوا۔تو مینگورہ شہر میں رکشوں کو کھڑا کر کے شہر کو جام کردینگے۔ اس دوران جو کچھ ہوا ۔اس کے ذمہ دار انتظامیہ ،پولیس ہوگی۔ جب تک ہزاروں خاندانوں کا مسئلہ حل نہیں ہوتا چھین سے نہیں بیٹھے گے۔ آل سوات رکشہ ڈرائیور یونین صدر ابراہیم خان خیل۔ تفصیلات کے مطابق سوات ضلع بھر میں رکشوں کے خلاف پولیس کا ظالمانہ آپریشن پر رکشہ ڈرائیوروں نے نامعلوم مدت تک سوات ضلع بھر میں پہیہ جام کامیاب ہڑتال کیا۔ رکشوں کی پہیہ جام ہڑتال کے وجہ سے غریب بے بس لوگوں ،مریضوں ،سرکاری دفاتر و غیر سرکاری دفاتر جانے والے افرادکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رکشوں کے پہیہ جام ہڑتال کے حوالے سے ایک غریب مریضہ خاتون مسماۃ سکینہ نے بتایا کہ میں ہسپتال آرہی تھی ۔رکشے نہ ہونے کیوجہ سے کئی گھنٹے کھڑی رہی۔پھر مجبور ہوکر پیدل ہسپتال آئی۔مجھے علم نہیں کہ کیوں لیکن حکومت ہمیں تکلیف دے رہی ہے۔مریضہ خاتون نے کہا کہ عمران خان کو ہم نے ووٹ اس لئے دیا تھا کہ تبدیلی لائے۔اب مجھے پتہ چلا کہ عمران خان تبدیلی غریب اور لاچار لوگوں کو ختم کر کے لائیں گے۔دوسری جانب مینگورہ شہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں گل ولی خان،فیاض خان ،سردار علی خان،فضل علی سمیت بڑے تعداد میں شہریوں نے کہا کہ ڈی پی او سوات ،ڈی ایس پی ٹریفک نے سوات میں آپریشن رکشوں کے خلاف نہیں شروع کیا ہے۔بلکہ غریب اور بے بس لوگوں کو ختم کرنے کے لئے آپریشن شروع کیا ہے۔شہریوں نے کہا کہ ڈی پی او سوات اور ڈی ایس پی نے غریب لوگوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ۔کہ فوری طور غریب رکشوں کی جائز مطالبات حل کریں۔ یہ ایک ڈرائیور کا نہیں ہزاروں خاندانوں کا مسئلہ ہے۔دوسری جانب آل سوات رکشہ ڈرائیور یونین رجسٹرڈ سی بی اے کے صدر محمد ابراہیم خان خیل نے کہا کہ رکشہ ڈرائیوروں کی جائز مطالبات کے حل تک رکشوں کی ہڑتال برقرار رہیگی۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں خاندانوں کا مسئلہ کے حل تک چھین سے نہیں بیٹھے گے۔رکشہ ڈرائیوروں کا مسئلہ حل کر کے دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ غریب رکشہ ڈرائیوروں سے پولیس کا رویہ انتقام جیسا ہے۔جو قابل افسوس اور مذمت ہے۔رکشہ یونین سے اظہار ہمدردی کے لیے ضلعی کونسلر ارشاد خان،ڈسٹرکٹ ناظم،محمد علی شاہ ایڈوکیٹ،سیدو شریف ضلعی کونسلر آمیر زیب شہر یار،ڈسڑکٹ نائب ناظم عبدالجبار خان،ایم پی اے فضل حکیم خان،سمیت سیاسی وسماجی لوگوں نے ڈرائیوروں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔اور انتظامیہ سے غریب ڈرائیوروں کے خلاف آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
492 total views, no views today


