مینگورہ، ڈیپارٹمنٹ آف سائکالوجی یونیورسٹی آف سوات میں سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقادکانفرنس میں رحمت العالمین کی زندگی پرروشنی ڈالی گئی گزشتہ روزیونیورسٹی آف سوات کے شعبہ سائکالوجی میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ کانفرنس کا مقصد طلباء کواللہ کے آخری پیغمبر کی زندگی سے روشناس کرانا تھا۔ اس موقع پرڈاکٹرلطف اللہ نے شرکاء کوپیغمراسلام کے آنے سے پہلے اوربعد کے حالات پرتفصیلی روشنی ڈالی اور انہوں نے طلباء کوشان نبوی کی زندگی کے مختلف پہلوں اور ان کی دنیاپرگہرے اثرات کے حوالے سے معلومات فراہم کیئے۔ انہوں نے طلباء کوہدایت دیتے ہوئے کہاکہ محمد ﷺ کی شان اقدس ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے اور بہ حثیت مسلمان ہم نے ان کی پیروی کرنا ہے۔ سیرت النبی کانفرنس میں طلباء نے نہ صرف گہری دلچسپی لی بلکہ انہوں نے منتظمین سے مطالبہ کیا کہ وقتاََ فوقتاََ انتظامیہ ان کے لئے ایسے روح پرورپروگرامات کا انعقاد کریں جس سے طلباء کونہ صرف دین کا علم حاصل ہوگا بلکہ ان میں باہمی محبت اوررواداری بھی پیداہوگی۔پروگرام کے اختتام پرمقررنے کانفرنس کے منتظم اور سائکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین فہیم الدین ودیگرشرکاء کا شکریہ اداکیا۔
610 total views, no views today


