سوات، پشتونیوزچینل ’’خیبرنیوز‘‘ نے سوات اسٹیشن سے ضلعی خبروں کا آغاز کردیا ،افتتای خبروں کے نیوز کاسٹر کی خدمات سوات کے نوجوان صحافی سعید الرحمن نے انجام دیں ،سوات اسٹیشن سے ہفتے میں دو روز ہونے والی ان ضلعی خبروں میں سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کے مسائل اور عوامی مشکلات کو اجاگر کیا جائے گا ،ضلعی خبروں کا آغاز4جنوری کو ہوا اور اس کا آغاز سوات کے نوجوان صحافی سعید الرحمن نے نیوز کاسٹرکی خدمات انجام دیکر کیا ،سوات کے عوامی اور سماجی حلقوں نے سوات سے خیبر نیوز کی انتظامیہ کو خبروں کے آغاز پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام سے علاقائی مسائل اجاگر ہوسکیں گے ۔
1,266 total views, no views today
Comments


