بریکوٹ، خیبر ایجوکیشن اکیڈمی نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔رزلٹ نوناوے فیصد رہا ۔خیبر ایجوکیشن اکیڈمی نے سالانہ امتحان میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے طلباء پر انعامی ٹرافیاں تقسیم کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔اس تقریب میں خیبر ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈائریکٹر انجینئر شرافت علی ،پرنسپل اسرار علی ،سماجی کارکن نعیم خان،شعیب خان،لیاقت علی کے علاوہ والدین اور طلباء نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔سکول پوزیشن ہولڈرز میں بالترتیب میں جماعت پنچم کے طالب علم زارب شبیرنے 750میں سیج 749 ،جماعت سوم کے طالب علم عمر علی نے 697جبکہ اسی جماعت کے اسامہ جاوید نے 985نمبر لے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انجینئر شرافت علی ،پرنسپل اسرار علی نے کہاکہ خیبر ایجوکیشن اکیڈمی گذشتہ گیارہ سالوں سے علاقے میں بہترین تعلیم فراہم کررہا ہے اور ہماری کوشش بھی یہی ہے طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت بھی دیں کیونکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بہت اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ میڑک کے امتحانات میں بھی ہر سال ہمارے ادارے کے نتائچ نمایاں ہوتے ہیں ۔انشاء اللہ ملک وقوم کی ترقی میں خیبر ایجوکیشن اکیڈمی اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا ۔آخر میں انہوں نے سکول کے تمام سٹاف کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ ادارے کی کامیابی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
680 total views, no views today


